پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے قریب پہنچ گئے

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے قریب پہنچ گئے

معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات مزید چند روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا توانائی قیمتوں پر تشویش، مہنگائی پر قابو کیلئے پالیسی جاری رکھنے پر زور:اعلامیہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) موجودہ مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں ، معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات مزید چند روز تک جاری رہیں  گے ،آئی ایم ایف نے فروری 2026 کے اختتام تک پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق قرار دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور آر ایس ایف کے تحت متعدد اصلاحاتی اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا اورمہنگائی قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ہے ،آئی ایم ایف مشن کی سربراہ نے کہا کہ فروری 2026 کے اختتام تک ای ایف ایف پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر حکومت کے وعدوں کے مطابق رہا، آئندہ کی پالیسیوں پر بھی خاصی پیش رفت ہوئی، مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں