پنجاب حکومت کا جہاز معائنے کیلئے ویانا گیا : عظمٰی بخاری

پنجاب حکومت کا جہاز معائنے  کیلئے ویانا گیا : عظمٰی بخاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے کہا پنجاب حکومت کا جہاز معائنے کیلئے ویانا گیا ہے جس کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ افسوسناک بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ایک متعین مدت میں جہاز کا تکنیکی معائنہ کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے ۔ معمول کے معائنے پر بے پر کی اڑانے والوں کو بامقصد کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں