گورنر ہاؤس عوامی فلاح کا مرکز

گورنر ہاؤس عوامی فلاح کا مرکز

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹوزرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ،پیپلز پارٹی غریبوں، مزدوروں اور عام آدمی کی پارٹی ہے۔

 گورنر ہاؤس لاہور کو عوامی فلاح کا مرکز بنایا ہے ، دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کیلئے آنیوالے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملاقات کرنیوالوں میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رانا فاروق سعید ، عزیز الرحمن چن ، رانا جواد ، عثمان اعوان شامل تھے ، اس دوران موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں