منی پور میں کشیدگی برقرار، بھارتی فوجی سمیت 20افراد یرغمال

منی پور میں کشیدگی برقرار، بھارتی فوجی سمیت 20افراد یرغمال

بھارتی حکومت کی ناکام مذاکراتی پالیسیاں ،مودی کی ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے مایوس ہو کر آزادی کا مطالبہ کر ر ہے ہیں

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص، پالیسیوں کے باعث بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ، جہاں علیحدگی  پسند تحریکیں زور پکڑ چکی ہیں، حالیہ واقعات کے مطابق منی پور میں کْکی گروپ نے بھارتی فوجی سمیت 20 افراد کو یرغمال بنا لیا، جس سے ریاستی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ،بھارتی جریدے کے مطابق یہ واقعہ دو متنازعہ گروپوں، کْکی اور ناگا کے درمیان ہونے والے تصادم کا نتیجہ ہے ۔اس سے قبل ناگا گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے کْکی کسانوں پر حملہ کیا تھا اور دو افراد کو اغوا کر لیا تھا، ماہرین کے مطابق منی پور کے عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے مایوس ہو کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر ر ر ہے ، اور یہ آگ و خون کا کھیل جلد بھارت سے علیحدگی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں