ایل پی جی مافیا سرگرم 380روپے کلو تک فروخت

ایل پی جی مافیا سرگرم 380روپے کلو تک فروخت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایل پی جی بحران شدید ہونے لگا،لاہور میں مافیا نے قلت کو جواز بنا کر ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ کر دیا ہے ۔

ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کردیا، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 226 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت کی جاری ہے ،اوگرا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں