PSQCA بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ، اہم اصلاحات منظور
انفراسٹرکچر مضبوط ، ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنائیں گے ،خالد مگسی
اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ قومی کوالٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط اور ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنایا جا ئیگا ۔جمعہ کو پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاسہواجس کی صدارت خالد حسین مگسی نے کی۔ اجلاس میں ادارے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں پی ایس کیو سی اے کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اقدامات ، تمام ملازمین کے لیے صحت انشورنس اور ویلفیئر فوائد میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔