تنخوا ہیں کٹوتی :وفاقی آئینی عدالت میں کل درخواست دائر کی جائیگی
اسلام آباد(ایس ایم زمان)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے حکومتی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست تیار کرلی گئی، جو کل وفاقی آئینی عدالت اور سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
ملازمین کی جانب سےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 14 مارچ 2026 کو ہونے والے اجلاس میں ریاست کے زیرِ انتظام اور خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 تا 30 فیصد تک کٹوتی کی منظوری دی۔ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے کو فوری کالعدم قرار دے کر اس پر عملدرآمد روکا جائے ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملازمین کی رضامندی کے بغیر تنخواہوں سے جبری کٹوتی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 4، 8، 14 اور 24 کے تحت حاصل بنیادی انسانی حقوق اور حقِ ملکیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔