خیبر تا کراچی غزہ مارچ کا اعلان
پشاور (آئی این پی) پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو گرنے نہیں دیں گے۔
امریکا اسرائیل یہ جنگ ہار چکے ہیں،نیتن یاہو نے کہا ہے دجال آنے والا ہے ، مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ 29 مارچ سے مارچ کا آغاز ہوگا، ہم امریکا کے خلاف مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہیں۔