بین المذاہب احترام وقت کی ضرورت

  بین المذاہب احترام وقت کی ضرورت

لاہو(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عالمی کشیدگی کے پیش نظر مکالمہ، رواداری اور بین المذاہب احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 بین المذاہب امن کمیٹیاں معاشرے میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کریں، معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیئر مین بین المذاہب امن کمیٹی میاں محمد اجمل کے دفتر کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید عامر محمود، مقبول احمد جٹ، وسیم اکرم گجر،میاں سفیر اجمل، میاں عمیر اور بانی وصدر سندس فاوُنڈیشن یاسین خان سمیت دیگربھی موجود تھے ۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات، خصوصا ًایران اسرائیل امریکا تناز ع کے تناظر میں خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور خطے میں پٹرول مہنگا ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ،ایسے میں قوم کو حوصلے میں اور متحد رہنے کی ضرورت ہے ،معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ایسی تنظیموں کا کردار نہایت اہم ہے اور حکومت پاکستان اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، اندورنی اور بیرونی دشمن نفرت تعصب اور فرقہ واریت پھیلا کر ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے ،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں