نادرا کے نام پر شہریوں کو دھو کا دینے والی 9 جعلی سائٹس بلاک

نادرا کے نام پر شہریوں کو دھو کا دینے والی 9 جعلی  سائٹس بلاک

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT) نے نادرا کے تعاون سے 9جعلی ویب سائٹس کو بند کر دیا، مذکورہ ویب سائٹس نادرا کی آفیشل سروسز کی نقل کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہی تھیں۔۔۔

 نادرا سے ملتی جلتی یہ جعلی ڈومینز شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں۔بلاک کی گئی ان جعلی ویب سائٹس میں visa-nadra-gov-pk.shafaftech.com،  visa.nadra.gov-pak.com اور visa.nadra.gov.pk-com.io شامل ہیں ۔ اسی طرح ویزا سروسز کے نام پر دھوکہ دینے والی دیگر ڈومینز میں visa.nadra.gov.pk.gofly.com.gofly.com.pk اور visa.nadra.gov.pk.e-visa.pk کو بھی بند کر دیا گیا ۔ حکام نے ڈیٹا چوری کرنے والی ویب سائٹس nadraverisys.com، nadraservices.uk، nadracardscenter.co.uk اور nadralive.xyz کے خلاف بھی ایکشن لے کر بلاک کر دیا ،حکام نے واضح کیا ہے کہ نادرا کی تمام سرکاری خدمات صرف تصدیق شدہ گورنمنٹ ڈومین (nadra.gov.pk) پر ہی دستیاب ہیں۔ شہری کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں