لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کل عارضی طور پر بند ہونگے

لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کل عارضی طور پر بند ہونگے

اسلام آباد ایئر پورٹ پرصبح ساڑھے 8تاساڑھے 10تک لینڈنگ نہیں ہوگی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ سے متعلق پروازوں کیلئے نیانوٹم جاری کردیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو کل 16مارچ کے دن عارضی بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،16مارچ کو کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر صبح ساڑھے آٹھ سے صبح ساڑھے دس بجے کے دوران لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو گی ۔ 16 مارچ کو فضامیں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے انتظارکرنا ہوگا ،نوٹم میں طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں