تیل قیمت نہ بڑھا کرسیاست بچائی
کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اگر تنقید نہ کرتیں تو حکومت پھر 50روپے فی لٹرتیل کی قیمت بڑھا دیتی،کیا بنگلہ دیش ، سری لنکا اور انڈیا میں تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر نرخ بڑھانا تھے لیکن سیاست بچانے کیلئے 40 سے 50 روپے تک قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔عمران خان نے تیل کی قیمتیں برقرار رکھیں تو کہا گیا کہ دیوالیہ کردیا ۔بحرانی صورتحال میں حکومت کو تیل کی 55 روپے قیمت بڑھانے کے بجائے ریلیف دینا چاہئے تھا، حکومت کے پاس تیل کا اسٹاک جو پڑا ہے وہ 65 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدا ہوا ہے ۔