بڑھتا اسلاموفوبیا تشویشناک

بڑھتا اسلاموفوبیا تشویشناک

کوئٹہ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحانات عالمی امن و استحکام کیلئے تشویشناک ہیں۔

 اسلام امن، آشتی اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے ، دنیا کو اس کا حقیقی پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات کے سدباب کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اورموثر اقدامات کرنا ہونگے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کا اعلان امت مسلمہ کی اہم سفارتی کامیابی ہے ۔ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنے کی کوششیں ایک منظم سازش ہیں جن کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں