سول ایوی ایشن، پی اے اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ

سول ایوی ایشن، پی اے اے  ہیڈکوارٹرز اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے ۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔ پی اے اے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے 27 مارچ تک ٹینڈر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی ہے ۔ اس وقت پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں محکموں کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں۔ دونوں اداروں کی کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کے دوران 3 سال کا عرصہ لگ سکتاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں