گوادر :مسلح افراد کا کوسٹ گارڈچوکی پر حملہ،2اہلکار شہید

 گوادر :مسلح افراد کا کوسٹ گارڈچوکی پر حملہ،2اہلکار شہید

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار، نائیک سلیم ،سپاہی عدنان دم توڑ گئے ایک سپاہی زخمی ہوا،ہسپتال منتقل، سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن

کوئٹہ (جنرل رپورٹر )گوادرکے ساحلی شہر جیوانی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کی پانوان چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ  ایک زخمی ہوگیا۔ڈی پی او گوادر عطائالرحمٰن ترین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوسٹ گارڈ کے نائیک سلیم اور سپاہی عدنان شہید ہوگئے جبکہ سپاہی عظیم زخمی ہوا ہے ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ڈی پی او گوادر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں