پاکستان اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لے گا

 پاکستان اے ڈی بی سے 50 کروڑ  ڈالرکے مساوی نیا قرض لے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لے گا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرناہے ، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 نئے قرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے ۔وزارت خزانہ حکام کے  مطابق منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھاگیا ہے ، سرکاری اداروں کے لیے تربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے ، پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کے لیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی تیاری ہے ، طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم کی نگرانی بھی بہتربنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں