خیبر پختونخوا:یکم اپریل سے 30جون تک 3ماہ کیلئے اخراجات کم کرنے کافیصلہ

خیبر پختونخوا:یکم اپریل سے  30جون تک 3ماہ کیلئے  اخراجات کم کرنے کافیصلہ

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات کم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ  اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی،اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لئے ہوگا۔ جس کے تحت تمام سرکاری محکموں،نیم سرکاری اداروں اورخودمختار اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسروں کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں