حیدر آباد:سینٹرل جیل کا قیدی سول ہسپتال میں چل بسا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ )سول ہسپتال میں سنٹرل جیل کا قیدی غلام حسین باہوٹو کو سانس کی بیماری کی وجہ سے میڈیکل وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
دوران علاج قیدی کی حالت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ چل بسا۔ جیل ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں قیدی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائیگا۔