مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گا
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )ماہِ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔
جس کی صدارت چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ملک بھر سے چاند نظر آنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ایوان اوقاف میں منعقد کیا جائے گا جہاں شہر اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات اور سپارکو سے بھی تکنیکی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہونگے ، مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔