خون کا پیاسا نیٹ ورک غزہ کے بعد ایران ،لبنان میں سکولز ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا :طیب اردوان

خون کا پیاسا نیٹ ورک غزہ کے بعد ایران ،لبنان میں سکولز   ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا :طیب اردوان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ خون کا پیاسا نیٹ ورک غزہ کے بعد ایران اور لبنان میں سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

 استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب میں علاقائی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف تر کیہ انسانیت کے حق میں کھڑا ہے ، غزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دنیا نے وہ مناظر دیکھے ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کی گئی اور عام شہریوں، ہسپتالوں کی نرسری میں موجود بچوں اور سکول جانے والے بچوں پر بھی بمباری کی گئی۔ غزہ کی جنگ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 1700 طبی کارکن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں