سپریم کورٹ:عدالتی ہفتے کے بینچز کی کاز لسٹ جاری
اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ پاکستان نے آج 16مارچ سے شروع عدالتی ہفتے کے لیے مختلف بینچز تشکیل دے دیئے ۔ اسلام آباد پرنسپل سیٹ ، لاہور، کراچی اور پشاور رجسٹریوں میں بھی ججز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل تین رکنی بینچ ، کراچی رجسٹری میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ جب کہ پشاور رجسٹری میں جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔