مشرقِ وسطٰی کشیدگی، پاکستان آنیوالی نقد رقوم میں50فیصد کمی ریکارڈ

مشرقِ وسطٰی کشیدگی، پاکستان آنیوالی نقد رقوم میں50فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی )مشرقِ وسطٰی میں جاری کشیدگی اور اس کے نتیجے میں فضائی سفر میں خلل کے باعث پاکستان آنے والی نقد رقوم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں رمضان میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ہاتھوںہاتھ لائی جانے والی نقد رقوم تقریباً 50 فیصد کم ہو کر 7 ملین ڈالر تک رہ گئیں۔ پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ عموما ًرمضان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عید تعطیلات کیلئے وطن واپسی کے دوران 15 سے 20 ملین ڈالر کے مساوی نقد رقم اپنے ساتھ لاتے ہیں، تاہم اس سال صورتحال مختلف ہے کیونکہ مشرقِ وسطٰی میں جاری تنازعات کے باعث متعدد مسافر وہاں پھنس گئے جبکہ فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔لیکن ممکن ہے کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلاتِ زر میں عارضی اضافہ ہو جائے اور اس صورت میں مجموعی ترسیلات رواں ماہ تقریباً 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں