سویا بین آئل کی درآمدات میں 47.17فیصد کی کمی

سویا بین آئل کی درآمدات  میں 47.17فیصد کی کمی

اسلام آباد(اے پی پی)سویا بین آئل کی درآمدات میں47.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری درآمدات کی مالیت 106.372ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25-2024 کے عرصہ میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 201.352 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح پہلے 8 مہینوں کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 94.98 ملین ڈالر یعنی 47 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں