ازبکستان کی آلو کی کاشت اور تحقیق کیلئے زمین فراہم کرنے کی پیشکش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ازبکستان نے آلو کی کاشت اورتحقیق کے لیے زمین اور دیگر وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کیٹل فارمنگ میں پاکستانی کسانوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارتاشقند ریجن کے گورنر زوئیر مرزایف نے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔