بغیر تنخواہ کام کرنیوالے واحد وزیر
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر صاحبِ استطاعت ارکانِ پارلیمنٹ اور کابینہ اراکین کو اپنی تنخواہیں قومی خزانے میں جمع کرانے کی تلقین کی ہے۔۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لئے ار کان کو ایثار کا مظاہرہ کرنا چا ہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بطور وفاقی وزیر گزشتہ 24 ماہ سے اپنی خدمات بغیر کسی تنخواہ اور مراعات کے رضاکارانہ طور پر سر انجام دے رہاہوں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو اسی جذبے کے تحت اپنی تنخوائیں عطیہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھی ارکان محبِ وطن ہیں اور اس قومی مقصد کے لیے اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے ۔