عمران سے آج ملاقات ،پی ٹی آئی کے 6وکلاکے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

عمران سے آج ملاقات ،پی ٹی آئی  کے 6وکلاکے ناموں کی فہرست  جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 وکلا بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ، فیصل ملک۔۔۔

چودھری اویس یونس ،خالد یوسف چودھری اور فتح اللہ برکی کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کیلئے آئیں گے ۔دوسری طرف عمران خان کو عید الفطر کیلئے کپڑوں کے چار نئے جوڑے ، جوتے اور ویسکوٹ جیل پہنچادی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں