تمباکو انفورسمنٹ کیس:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمباکو انفورسمنٹ کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔۔۔
حافظ احسان کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے معاملے میں مداخلت کی جو متعلقہ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مردان میں سگریٹ فیکٹری سے سرچ وارنٹ پر 27 لاکھ 50 ہزار کلوگرام غیر مینوفیکچرڈ تمباکو برآمد کیا گیا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادائیگی کے ثبوت دینے میں ناکامی پر مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کیا گیا۔ تمباکو کا اتنا بڑا ذخیرہ قانونی کارروائی کیلئے کافی ثبوت تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار اور قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔