اشیائے خوراک کی برآمد میں کمی ،درآمد میں اضافہ

اشیائے خوراک کی برآمد  میں کمی ،درآمد میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)اشیائے خوراک کی برآمد میں کمی جبکہ درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو 3.395 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

 جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.174 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔ فروری میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 406 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے 624 ملین ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے 560 ملین ڈالر کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلے 8 ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی درآمد پر 6.411 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 5.413 ارب ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں فوڈ گروپ کی درآمد پر 908 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال فروری کے 800 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں اشیائے خوراک کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں