چین افغانستان اور پاکستان کیلئے شٹل ڈپلومیسی میں مصروف

چین افغانستان اور پاکستان کیلئے شٹل ڈپلومیسی میں مصروف

سفارتخانوں کے دونوں ملکوں سے قریبی رابطے ،تحمل اورکشیدگی کم کرنیکی اپیل دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ جلد مذاکرات شروع کریں:چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی کوششوں پر چین کاکہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ نے پاک افغان وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور افغانستان اور پاکستان کے درمیان شٹل ڈپلومیسی میں مصروف ہیں،چین کے سفارتخانے بھی دونوں ممالک کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں، چین نے افغانستان اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ جلد از جلد آمنے سامنے مذاکرات شروع کریں۔ چین نے فوری جنگ بندی اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی امید ظاہرکی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں