صحافی برادری کے مسائل حل کیے جا ئیں گے ،وزیر اطلاعات

 صحافی برادری کے مسائل حل کیے جا ئیں گے ،وزیر اطلاعات

این پی سی کے نومنتخب عہدیداروں کی عطا تارڑ سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر نے سیکرٹری اطلاعا ت کو کلب کی عمارت کیلئے گرانٹ بارے ہدایات دیں

اسلام آبا د(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے ، صحافی برادری کے مسائل حل کیے جا ئینگے ۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کیلئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ عطا اللہ تارڑ سے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات نے کامیاب ہونے والے دونوں گروپوں کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل ، ہاؤسنگ کوٹہ، نیشنل پریس کلب کو پی ایس ڈی پی میں ملنے والی گرانٹ اور ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کے لئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفد نے انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جو وزیر اطلاعات نے قبول کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں