پاکستان و آئرلینڈ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ، صدر مملکت
سینٹ پیٹرک ڈے پر آ ئرلینڈ، آ ئینی ریفرنڈم پر صدر قازقستان کو مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ پیٹرک ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں سینٹ پیٹرک ڈے پر آئرلینڈ کی صدر کیتھرین کونولی اور آئرلینڈ کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات باہمی احترام، امن اور خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بڑھتی رہے گی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دریں اثنا صدرِ مملکت نے رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی کے مقام پر پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ ، افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ۔صدر نے چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے اور واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔