مومن کا ظاہر و باطن ایک ہوناچاہیے

 مومن کا ظاہر و باطن ایک ہوناچاہیے

لاہور(سٹاف رپورٹر )بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حضور نبی کریم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ پر 7ویں اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐ کی ذات اقدس کامل سچائی کا مظہر ہے ۔سچا مومن وہی ہے۔

 جس کا ظاہر و باطن تضاد سے پاک ہو۔ انسان کے قول، نیت ،ارادہ، وعدہ، عمل اور معاملات اگر سچائی پر قائم ہوں تو ہی وہ حقیقی معنوں میں صدق کے مقام کوحاصل کرتا ہے ۔ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ نے نزول وحی کے بعد حضور ؐکی جن صفات کا ذکر کیا وہ سیرت نبویؐ کا پہلا جامع تعارف ہیں جن میں صدق الحدیث بنیادی وصف ہے یعنی آپؐ کی ذات مبارکہ ظاہر و باطن میں مکمل سچائی کا پیکر تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سچائی محض زبان سے سچ بولنے کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کی پوری شخصیت کا احاطہ کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں