ڈیجیٹل طرز حکمرانی کیلئے اہم اقدام
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے اقدامات کو وسعت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات شفاف، مؤثر اور عوام مرکز حکومت کے قیام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے یہ بات ای اسٹیمپنگ نظام کی دستخطی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے دوران بورڈ آف ریونیو سندھ اور سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (ایس آئی ٹی سی)کے درمیان ماسٹر سروس لیول ایگریمنٹ اور سروس آرڈر پر دستخط کیے گئے ، خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اصلاحات سندھ میں طرز حکمرانی کو جدید بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں جن کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور عوام کی رسائی میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ اس ا کا دائرہ کار صرف ریونیو تک محدود نہیں بلکہ دستاویزی نظام میں طویل عرصے سے موجود بے ضابطگیوں کے خاتمے سے بھی متعلق ہے ۔