پنجاب :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت 27افسر وں کے تبادلے

پنجاب :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت 27افسر وں کے تبادلے

زینب جہانداد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ، سفیان دلاور اے ڈی سی جی ننکانہ تعینات ساریہ حیدر،ذیشان لبھا مسیح سمیت 3افسروں کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کا حکم

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے 27 افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز )فیصل آباد مس زینب جہانداد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب کامران افضل کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ، تقرری کی منتظر مس علیزہ رحمن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )جہلم تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ انور علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )فیصل آباد ، تقرری کی منتظر مس انعم ببر کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ، ڈپٹی سیکرٹری (پرسنل )ایس اینڈ جی اے ڈی سفیان دلاور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ننکانہ صاحب ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی طارق عثمان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ٹوبہ ٹیک سنگھ ، احمد رضا بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ مس عائشہ خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )فیصل آباد رانا موسیٰ طاہر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ مس شیرینہ غلام مرتضیٰ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )فیصل آباد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )سرگودھا فہد محمود کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نارووال احمد ہارون کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )سرگودھا لگا دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مس سارہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )نارووال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )جہلم مس شگفتہ جبیں کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )بہاولپور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )فیصل آباد فضل عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )خانیوال ، ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ )ایس اینڈ جی اے ڈی مس مرحبا نعمت کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ساہیوال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ننکانہ صاحب محمد شاہد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )میانوالی ،ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس فیصل سلیم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن )تعینات کردیا گیا اورمدثر احمد شاہ سے ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔

مزید برآں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی اسد اللہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس جبکہ خرم پرویز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات کر دیا گیا ۔دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )میانوالی مس ساریہ حیدر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، غلام مصطفی کوبھی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )بہاولپور کیپٹن (ریٹائرڈ )طیب سمیع خان کو تبدیل کر کے انکی خدمات ڈسپوزل پر ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ )اسامہ مجید کو تبدیل کر کے انکی خدمات ڈسپوزل پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھاٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں