ایف بی آر افسروں کیلئے نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی قائم
لاہور (نیوز رپورٹر )ایف بی آرنے افسروں کی ترقی کو شفاف اور بروقت یقینی بنانے کیلئے نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی قائم کر دی ۔
کمیٹی ریونیو واسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے تحت تشکیل دی گئی ہے جو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی معاملات کا جائزہ لے گی جبکہ ایکس کیڈر افسروں کی ترقی معاملات پر بھی غور کریگی۔ کمیٹی ترقی کیلئے حتمی سفارشات مرتب کرکے مجاز اتھارٹی کو پیش کریگی۔ ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایچ آر ایف بی آرکمیٹی چیئرمین مقرر جبکہ چیف مینجمنٹ ایچ آر ان لینڈ ریونیو اور چیف ریونیو آپریشنز ممبران کے طور پر شامل ہیں۔