معلومات لیک معاملہ:کے پی کے سی ایم ہائوس سے 80 اہلکار تبدیل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 53 اہلکار سپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی کے تبدیل کر دئیے گئے ۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق پولیس لائن ،سکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس تعینات کر دئیے گئے ہیں ،عید سے قبل ٹرانسفر ہونے والے اہلکار الائو نس سے بھی محروم ہوگئے۔