مشرقِ وسطی کی صورتحا ل، دوطرفہ 92 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطی کی صورتحا ل، دوطرفہ 92 پروازیں منسوخ

لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ اور بحرین کیلئے 18پروازیں معطل :ذرائع

 لاہور(نیوزرپورٹر،نیوزایجنسیاں )مشرقِ وسطی میں جاری صورتحال کے باعث پاکستان بھر سے مختلف ممالک کیلئے فضائی آپریشن تاحال متاثر ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 92 دوطرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ اور بحرین کیلئے 18پروازیں ،کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور دیگر ممالک کیلئے 20،اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین اور مسقط کیلئے 28،پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، دبئی اور ابوظہبی کیلئے 16،ملتان ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطی کیلئے 4جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کیلئے 6پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشرقِ وسطی کیلئے پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ دریں اثنا آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں جبکہ یو اے ای کے شہرالعین کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بدستور جاری رہیں گی ،دوسری طرف پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے استعمال پر پابندی میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی ۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں