عمران خان کا بشری ٰ بی بی کی موجودگی میں تفصیلی طبی معائنہ
راولپنڈی(خبرنگار)عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تشکیل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا،ڈاکٹر زاپنی رپورٹ مرتب کرکے چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کریں گے۔۔۔
میڈیکل بورڈ شام کے وقت اڈیالہ جیل پہنچا،گیٹ 5سے ڈاکٹرز طبی معائنہ کے لئے جدید آلات ، دو ایمبولینسز کے ہمراہ جیل کے اندر داخل ہوئے ، طبی معائنہ عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی موجودگی میں کیا گیا،میڈیکل بورڈ ریٹینا سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر ند یم قریشی،ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر عارف حسین،کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ،میڈیکل سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی عارف،ایسوسی ایٹ پروفیسر آئی سپیشلسٹ عارف خان پر مشتمل تھا،میڈیکل بورڈ کو جیل ہسپتال کے عملہ کی معاونت بھی حاصل تھی، معائنہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا،جسکے بعد ڈاکٹر کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی،میڈیکل بورڈ تفصیلی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گا جس میں عمران خان کی آنکھ کے دو پروسیجرز کے بعد ریکوری کے حوالے سے بھی تحریری رائے دی جائے گی ،یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ایک میڈیکل بورڈ بنایا جائے جو پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرے اور طے کرے کہ انہیں کسی ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔