سعودی عرب:چاند نظر نہ آیا، کل عید ،پاکستان میں آج دیکھا جائیگا

سعودی عرب:چاند نظر نہ آیا، کل عید ،پاکستان میں آج دیکھا جائیگا

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ،افغانستان میں آج عید کا اعلان

اسلام آباد،کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عیدالفطر کل جمعہ کو ہوگی ۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے 30 روزے ہونگے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ پاکستان میں چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل ہیڈکوارٹرز میں ہونگے ،افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید الفطر ہوگی۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے باقاعدہ طور پر قابل اعتبار قرار دے دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں