چاند کے جلداعلان کیلئے درخواست پروزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب

چاند کے جلداعلان کیلئے درخواست پروزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب

چاندنظرآئیگاتواعلان ہوگا،چاروں صوبوں سے شہادتیں اکٹھی کرکے فیصلہ کیاجاتا :جسٹس ڈوگر

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزار عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوا، چیف جسٹس نے کہاچاندنظر آئے گا تو ہی اعلان کیاجائے گا نا،پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں،پھر میٹنگ ہوتی ہے اسکے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے تبھی تووقت لگ جاتا ہے ،چاندنظرآئے بغیر تو اعلان نہیں کیاجاسکتا، چلیں رپورٹ مانگ لیتے ہیں اورسماعت ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں