مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے ،سینئر رہنمائوں نے عمران خان کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس کی مخالفت کر دی
پشاور (نمائندہ دنیا)پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا، سینئر قیادت کاموقف ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ، ٹاسک فورس کی جگہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے ، اس بار اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوگا،موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اپنانا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی رہائی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔