سندھ کی نسبت پختونخوا، پنجاب میں طبی اخراجات زیادہ : رپورٹ

سندھ کی نسبت پختونخوا، پنجاب میں طبی اخراجات زیادہ : رپورٹ

نجی ہسپتالوں میں علاج دو گنا مہنگا، با اختیار خواتین اخراجات کمی میں معاون معمر افراد والے گھروں کی غربت کا امکان 2.42گنا زیادہ:وزارت قومی صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب میں طبی اخراجات زیادہ ہیں اور نجی ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات میں دو گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ با اختیار خواتین اور صحت کے اخراجات کے حوالے سے تحقیق میں 47,404 مریضوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان میں شادی شدہ 17,447 مرد اور 15,170 خواتین شامل ہیں۔ غیر شادی شدہ مریض 11,959 جبکہ بیواؤں اور رنڈووں کی تعداد 2,668 رہی۔ نو مختلف شعبوں کے جائزہ میں یہ سامنے آیا کہ گھریلو فیصلوں میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے زیادہ اہمیت بچوں کے کپڑوں کی خریداری (0.9007)، خوراک (0.7823) اور طبی علاج (0.8517) ہے ۔

خواتین کو خریداری اور صحت کے معاملات میں فیصلے کے اختیار سے خاندان کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات اور طبی اخراجات کا بوجھ کم ہوتا ہے جس میں منفی 1.538 کی واضح کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ نجی طبی مراکز میں علاج کے اخراجات کا بوجھ 2.67 گنا بڑھ جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کی نسبت خیبر پختونخوا میں طبی اخراجات کی شرح 5.88، پنجاب میں 2.80 گنا زیادہ ہے ۔ 65 سال سے زائد عمر کے افراد والے گھرانوں میں طبی اخراجات کے باعث خط غربت سے نیچے جانے کے امکانات 2.42 گنا زیادہ ہوتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں