دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: پرویزالٰہی

 دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: پرویزالٰہی

شہداکے وارث گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ میں زیادہ خدمت کی:گفتگو میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری ، پھول چڑھائے ،ملکی فلاح کیلئے دعاکی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، گجرات کی دھرتی پورے ملک میں واحد ہے جہاں کے سپوتوں نے تین نشان حیدر حاصل کیے ، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کا نام انشاء اللہ تاقیامت روشن رہے گا، جب تک ملک کی خاطر جان قربان کرنے کا جذبہ زندہ ہے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔گجرات میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی فلاح کیلئے دعا کی اور باالخصوص غزہ اور ایران کے شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اورکہا فوجی جوانوں نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی اور آج بھی کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ چکوال میں زیادہ خدمت کی کہ یہاں شہیدوں کے وارث ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں