ایران کیساتھ جنگ امریکا کی تباہ کن غلطی:جرمن صدر
اس جنگ نے جرمنی اور امریکا کے تعلقات میں بڑی دراڑ پیدا کر دی حملے کا جواز ناقابل قبول،امریکا یورپ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے
لاہور (دنیا نیوز )جرمن صدر فرینک والٹر نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن سیاسی غلطی قرار دے دیا ،انہوں نے کہا اس جنگ نے جرمنی اور امریکا کے تعلقات میں بڑی دراڑ پیدا کر دی ، جنگ کے لیے امریکا پر ممکنہ فوری حملے کے خطرے کا جواز قابل قبول نہیں ، امریکا اور یورپ کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔