وفاق کے 25ہزار سے زائد اعلیٰ آفیسرز کو طبی معائنہ کرانیکا حکم

 وفاق کے 25ہزار سے زائد اعلیٰ آفیسرز کو طبی معائنہ کرانیکا حکم

گریڈ 17تا22 کے افسروں کیلئے 30اپریل تک رپورٹس بھجوانا لازم قرار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پمز اور پولی کلینک میں فوکل پرسنز مقرر کر دئیے

 اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاق کے ماتحت 17 تا 22 گریڈ کے 25 ہزار سے زیادہ افسران کو سالانہ طبی معائنہ کرانے کے احکامات دے دئیے ۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں ،محکموں اور اداروں میں تعینات 17 تا 22 گریڈ کے افسران کیلئے طبی معائنہ کرانا اور رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، ،پولیس سروس، سیکرٹریٹ سروس اور آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے افسران کو 31 مارچ اور دیگر سروس کیڈر گروپس کے افسران کو 30 اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 35 سال تک کی عمر کے افسران کے لیے ’’ پروفارما اے ‘‘ اور 35 سال سے زائد عمر کے افسران کے لیے ’’ پروفارما بی‘‘ کے تحت میڈیکل رپورٹس مکمل کی جائیں گی جنہیں سروس ریکارڈ کا حصہ بنایا جا ئیگا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعینات افسران کی میڈیکل فٹنس کیلئے پمز ہسپتال اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال(پولی کلینک ) میں فوکل پرسنز مقرر کر دئیے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں