وفاق جو فیصلے کریگا لبیک کہیں گے

وفاق جو فیصلے کریگا لبیک کہیں گے

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ایندھن کی کمی روکنے کے لئے وفاقی حکومت جو فیصلے کرے گی لبیک کہیں گے ، حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کر رہی ہے اور مزید اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔۔۔

 سندھ حکومت ایندھن کی بچت ، مہنگائی روکنے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے ،کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات سے متعلق ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی ،شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت اس پر بھی مکمل طور پر عمل کرے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور ایندھن کی کمی کو ہر صورت روکنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں