عازمینِ حج کو 36 گھنٹے میں طبی ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت
’’پاک حج ایپ‘‘ پر میڈیکل سوالنامہ جاری ،طبی ریکارڈ لازمی قرار حج ایپ میں ویزا، پرواز شیڈول شامل، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (سید قیصر شاہ) وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے 1لاکھ 19 ہزار عازمینِ حج کیلئے ڈیجیٹل طبی ریکارڈ کی فراہمی لازمی قرار دیتے ہوئے ‘‘پاک حج ایپ’’ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق اس سلسلے میں تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 36 گھنٹے کے اندر یعنی جمعہ تک اپنی صحت سے متعلق تفصیلات ایپ کے ذریعے فراہم کریں ،اس میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، گنٹھیا، تھا ئی رائیڈ، دمہ ،امراضِ قلب جیسی دائمی بیماریوں کا اندراج کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طبی عملہ عازمِ حج کی طبی ہسٹری سے فوری طور پر آگاہ ہو سکے ،عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ خانوں میں اپنی بیماری کی صورت میں ہاں اور نا کا انتخاب کریں ،‘‘پاک حج ایپ’’ کو ایک مکمل "ون ونڈو آپریشن" پورٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ عازمین اپنی پروازوں کا شیڈول اور اوقات بھی ایپ کے ذریعے معلوم کر سکیں گے۔