گورنری سود سمیت واپس لیں گے
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 28 ویں ترمیم کو پاس ہونا چاہیے ورنہ کراچی وفاق کے حوالے ہو۔۔۔
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا، گورنری سود سمیت واپس لیں گے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا گورنر ہٹایا گیا ہے ، ہم تمہارے 8 آئینی عہدے کھا جائیں گے۔ ن لیگ کہتی ہے کہ وہ ہمارے گورنر سے خوش ہیں، ایک ٹیسوری سب پر بھاری، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ذاتی مفادات کا کھلونا بنا لیا ہے۔ ملکی ترقی محدود ہوگئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں کراچی کے عوام بڑے دھرنے کی تیاری کریں۔