پنجاب کا وفاق کے نامزد 11پولیس آفیسرز کو ریلیو کرنے سے انکار

پنجاب کا وفاق کے نامزد 11پولیس آفیسرز کو ریلیو کرنے سے انکار

وفاقی حکومت نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے 19پولیس افسروں کو نامزدکیا تھا پنجاب حکومت نے 11 نامزدگیوں کی منسوخی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر )پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ 19 پولیس سروس گروپ افسروں میں سے 11 کو گریڈ 19 میں ترقی کے لیے لازمی تربیتی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ،پنجاب حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مذکورہ گیارہ پولیس افسروں کی نامزدگی منسوخ کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا جبکہ 8 پولیس افسران کو مذکورہ کورس میں شرکت کی اجازت دی ہے ، حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 19 پولیس افسران کے کیسز پر فیصلے کیے جن کے مطابق 8 افسران کو مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت دے دی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 مارچ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور رپورٹ کریں۔

جنہیں اجازت دی گئی ان میں اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب زوہیب نصر اللہ رانجھا، ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن امتیاز احمد خان، بٹالین کمانڈر ارشد زاہد، جاویداحمد خان، ایس پی انویسٹی گیشن برانچ خالد محمود افضل، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان، ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ حافظ کامران اصغر اور ایس پی آپریشنز جہلم فاروق امجد شامل ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرجن 11 افسران کی نامزدگی واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے ان میں ایس پی ملتان کامران عامر خان، ایس پی گوجرانوالہ رضوان طارق، ایس ایس پی ایڈمن لاہور نوشیرواں علی، ایس پی پی ایچ پی ملتان جلیل عمران خان، سی ٹی او مری عمران رزاق، ایس پی سپیشل برانچ ملتان طاہر مصطفیٰ، ایس ایس پی ملتان نعیم شاہد، ایس پی سپیشل برانچ لاہور عرفان عامر، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ غیور احمد خان، ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں