پاکستان میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی ایکٹ میں خامیاں وزارت خزانہ کا حمایت سے انکار

 پاکستان میری ٹائم اینڈ پورٹ  اتھارٹی ایکٹ میں خامیاں وزارت خزانہ کا حمایت سے انکار

ا سلام آباد (مدثر علی رانا)وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے مجوزہ پاکستان میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ مسودے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام میں طے شدہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت میری ٹائم افیئرز کو ہدایت کی ہے کہ نظرثانی شدہ مسودہ دوبارہ پیش کیا جائے تاکہ حتمی منظوری سے قبل اس کا جامع جائزہ لیا جا سکے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق مسودہ قانون میں متعدد بنیادی خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کیے بغیر اس کی منظوری ممکن نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں